پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

  • February 24, 2021, 9:40 pm
  • National News
  • 219 Views

پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں کی بازی ہار گیا ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زرعی یونیورسٹی میں پولیس بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایٹا کے ذریعے بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق پشاورکے نواحی علاقے متھرا سے ہے۔ نوجوان دوڑ کے دوران بے ہوش ہوا تھا۔