ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے اور بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
- February 19, 2021, 2:01 pm
- National News
- 103 Views
اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے ایف اےٹی ایف کے صدر سے پاکستان کانام گرے لسٹ سےنکالنے اور بھارت کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے صدرایف اےٹی ایف کوخط لکھا ، جس میں پاکستان کانام گرے لسٹ سےنکالنے اور بھارت کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان سےامتیازی سلوک برتنےپرہمیں تشویش ہے، منی لانڈرنگ کرنیوالوں کوپناہ دینےپرمودی کیخلاف کارروائی کی جائے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف دہشتگردی کی مالی معاونت اور خطےمیں دہشت گردی کوفروغ دینے کےثبوت موجودہیں۔
رہنما پی پی نے کہا یواین رپورٹ میں کہاگیاکہبھارت داعش،ٹی ٹی پی،دیگردہشتگرد وں کی مالی معاونت کررہا ہے اور افغانستان کی سرزمین سےپڑوسی ممالک میں دہشتگردی کرارہاہے۔
رحمان ملک نے سوال کیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پربھارت کوکیوں گرےلسٹ میں نہیں ڈالاجارہا۔