وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ، سینیٹ الیکشن میں فتح کے لیے مدد مانگ لی
- February 19, 2021, 1:22 pm
- Political News
- 200 Views
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں فتح کے لیے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی۔سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو جتوانے اور ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔جی این این کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
جہانگیر ترین کو سینیٹ الیکشن میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے وازیراعظم سے شکوہ کیا اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔اس مشن کے لیے جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے رحیم یار خان ، ساہیوال، فیصل آباد اور لودھراں کے دوروں میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے ملتان ،لودھراں ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اس دوران پنجاب حکومت سے نالاں ارکان نےؤجہانگیر ترین کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیرترین سیاسی جوڑ توڑ کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے شروع کیے، جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔ جس کے بعد یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے عبدالحیفیظ شیخ کی حمایت اکٹھی کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے جہاز نے اڑان بھرلی تھی، وفاقی وزیر خزانہ کی جیت کی راہ ہموار کرنے کے لیے فیصل آباد پہنچے۔
جہاں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا ، جس کے بعد جہانگیر ترین پی ٹی آئی ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران جہانگیر ترین نے ایم این اے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں ، اس لیے سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔