اخراجات کا موازنہ، وزیراعظم نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

  • February 17, 2021, 5:09 pm
  • National News
  • 130 Views

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید عمران خان اور سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کا موازنہ سامنےلےآئے، جس میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ، وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 2020 میں بھی 49 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی اور وزیراعظم آفس کے آپریٹنگ اخراجات 552 ملین سے 180ملین تک آگئے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید عمران خان اورسابقہ حکمرانوں کےاخراجات کاموازنہ سامنےلےآئے ، جس میں بتایا کہ نہ کوئی کیمپ آفس نہ وزیراعظم کے عالی شان محل میں رہائش ، نہ سیکورٹی اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر کروڑوں کی شاہ خرچیاں ، وزیراعظم عمران خان نے سادگی ،بہترین نمائندگی کی مثال قائم کی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بھی ذاتی گھرمیں رہائش پذیر ہیں اور اپنے خرچے خود اٹھا رہے ہیں ، عمران خان نے تحائف صوابدیدی فنڈز اور کیش اعلانات کاخاتمہ کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا دوسری جانب تحائف کے نام پر شریف ،زرداری کے علاوہ ممنون حسین نےبھی کروڑوں اڑائے، نواز شریف نے رائیونڈ کےذاتی گھر کو بھی کیمپ آفس بنا رکھا تھا ، رائیونڈکےذاتی گھر پر بھی قوم کا پیسہ اڑایا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کمہ شریف خاندان کے 5 کیمپ آفسز تھے ، کیمپ آفسز کی سیکورٹی پر 2745 پولیس اہلکار تعینات ،200کروڑکا خرچہ آیا ، صرف یہ نہیں رائیونڈ کی سڑک،چار دیواری کےنام پرفنسنگ پر27 کروڑاڑا دئیے، نوازشریف نے علاج کے لئے لندن جا کر قوم کا 34 کروڑ بھی اڑایا۔

مراد سعید نے کہا کہ گیلانی بھی پیچھے نہیں رہا ،وزیر اعظم ہاؤس کیساتھ 5 کیمپ آفسز رکھے 57 کروڑ اڑایا ، زرداری نے بھی ایوان صدر کے علاوہ کیمپ آفسسز پر 360 کروڑ اڑایا ، زرداری نے سیکورٹی کے نام پر 656 پولیس اہلکار ،245 گاڑیاں بھی رکھیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا یاد رہے عمران خان نے دورہ امریکا67 ہزار ڈالر میں کیا جبکہ نواز شریف نےدورہ امریکا 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالر اور زرداری نے دورہ امریکا 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر میں کیا تھا۔

انھوں نے کہا عمران خان کے دورہ چین پر60 ہزار ڈالر خرچ آیا تھا جبکہ نوازشریف کادورہ چین پر10 لاکھ 60 ہزار ڈالر ،گیلانی کا 2 لاکھ88ہزار ڈالرخرچ آیا۔

اسی طرح ڈیوس کاعمران خان کادورہ 52 ہزار ڈالر میں ہوا تھا جبکہ نواز شریف کا ڈیوس کادورہ 7 لاکھ 61 ہزار ڈالر ،گیلانی کا 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کاتھا۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے اب تک کوئی ذاتی دورہ نہیں کیا جبکہ نواز شریف نے 25 ،زرداری نے 52 نجی دورے قوم کے پیسے سے کئے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن اور زرداری کا قوم کے پیسےسےدوروں کا مرکز دبئی رہا ، سیکورٹی کیمپ آفس ،دوروں کے نام پر نواز شریف نے 431 کروڑ 83 لاکھ کی عیاشیاں کیں، زرداری نے 316 کروڑ 64 لاکھ ،شہباز شریف نے 872 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار اڑائے جبکہ شہباز شریف نے شاہ خرچیوں کے علاوہ 556 بار وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا۔