مدعیوں نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو فی سبیل اللہ معاف کردیا، وکیل

  • February 17, 2021, 5:09 pm
  • National News
  • 138 Views

اسلام آباد: کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مدعیوں نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

کشمالہ طارق کے بیٹے ملزم اذلان کے وکیل سعید خورشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک حادثہ تھا جس میں فریقین کا راضی نامہ ہوچکا ہے۔

وکیل نے کہا اذلان بے گناہ ہے وہ گاڑی نہیں چلا رہا تھا، ڈرائیور نے بھی پولیس کو بیان دیا حادثہ اس سے ہوا ہے۔ فریقین نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔ پولیس کہتی ہے سی سی ٹی وی کیمروں سے کلئیر نہیں ہو رہا، جان بوجھ کر اذلان کو پھنسایا جا رہا ہے۔