پی ایس ایل کی میزبان ایرن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بین کٹنگ نے شادی کرلی
- February 17, 2021, 5:08 pm
- Sports News
- 276 Views
کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن سے قبل لیگ کی پریزینٹر ایرن ہولینڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تعلق رکھنے والے کرکٹر بین کٹنگ سے شادی کرلی۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایرن ماضی میں مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں، جوڑے نے ساحل پر منعقدہ شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
آل رائونڈر نے 2 برس قبل ایرن سے منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے ان کی شادی 2 بار ملتوی ہوئی لیکن منگل کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب کے بعد شام کو نوبیاہتا جوڑے کے لیے استقبالیہ تقریب بھی سجائی گئی.