وزیراعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں

  • February 16, 2021, 1:45 pm
  • Political News
  • 124 Views

سینیٹ انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے آج سرکاری مصروفیات موخر کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں جبک فیصل واوڈا نا اہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔
کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے۔ جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کے تحفظات کے بعد سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جا سکتی ہیں۔
اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے تحفظات سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکنان کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ چاروں افراد پر عائد الزامات کی خود تحقیقات کروں گا ۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کی ٹکٹ تقسیم سے متعلق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اہم فیصلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر کافی اختلافات سامنے آئے تھے۔