موسم بدل گیا، فضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں:شیخ رشید
- February 15, 2021, 12:51 pm
- National News
- 155 Views
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بات کرنیوالوں کی زبان گدی سےکھینچ لینی چاہیے۔ موسلم بدل گیا، فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم کوکہتا ہوں قانون کےدائرے میں یہاں آئےتوکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کوسینیٹ الیکشن ہورہےہیں،کسی کاایک ووٹ کم یا زیادہ ہوگیاتوقیامت نہیں آجائے گی۔یہاں 64بندےہوتےہیں ،دوسرے دروازے سے آگے44بندے ہوتےہیں،بکنےاوربکنےوالوں کی ملک میں کمی نہیں۔ جس اسمبلی کوگالیاں دیتےہیں، اسی کیلئےووٹ مانگتےہیں۔ پی ڈی ایم نے بالآخرپیپلزپارٹی کی بات ماننی ہےجلدمانیں یابدیر، آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کوحلوہ کھلانےکی بات کی لیکن اب موسم بدل گیا، پیشکش واپس لیتا ہوں۔ پاک افواج ملک کیلئےقربانیاں دےرہی ہیں۔ فوج کیخلاف بات کرنیوالوں کی زبان گدی سےکھینچ لینی چاہیے۔ وہ لوگ انتشار پھیلا رہےہیں جو پاکستان بنانےکیخلاف تھے۔ آج قائداعظم کی یاد بھارت کے مسلمانوں کوستاتی ہے۔ اگرپی ڈی ایم نے قانون کےدائرے میں آنا ہے تو 10 بارآئے، ان کو کہتا ہوں قانون کے دائرے میں یہاں آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کی توانکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ شیخ رشیدہوگا۔