علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہوگیا

  • February 11, 2021, 12:14 pm
  • Sports News
  • 284 Views



لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 12فیصلے ایسے کیے جنھیں مختلف ٹیموں نے چیلنج کیا۔

علیم ڈار کے درست فیصلوں پر ٹیکنالوجی مہر تصدیق کرتی رہی، پاکستانی امپائر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 12فیصلے ایسے کیے جنھیں مختلف ٹیموں نے چیلنج کیا جب کہ ڈی آرایس نے ان میں سے مسلسل 11کو درست ثابت کر دیا۔
گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ میں علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہوا، جب مہمان کپتان ہینری کلاسن کو عثمان قادر کی گیند پر انھوں نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا لیکن ری پلیز سے علم ہوا کہ گیند اسٹمپس سے باہر جا رہی تھی، یوں یہ فیصلہ تبدیل ہوگیا۔