میں نے کبھی عمران خان پر تنقید نہیں کی: مولانا طارق جمیل

  • February 11, 2021, 12:03 pm
  • Featured
  • 216 Views

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی خبروں کی تردید کردی۔

مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے حالیہ احتجاج پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام سے منسوب اس جعلی بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھا۔

طارق جمیل نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ جعلی خبر ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں۔‘

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔‘


خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب بیان جسے انہوں نے جعلی خبروں کے طور پر مسترد کردیا ہے، وہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تھا جس میں پولیس کی جانب سے ملازمین پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے گئے اور مظاہرین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔