سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

  • February 11, 2021, 3:54 pm
  • National News
  • 309 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی، نوٖٹی فکیشن جاری کرنے کے بعداعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر بات چیت کی گئی۔

شیخ رشیدنےوزیراعظم کوسرکاری ملازمین کی تنخواہوں پراعتمادمیں لیا اور بتایا کہ دھرنامظاہرین کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے، نوٖٹی فکیشن جاری کرنےکےبعداعلان کیاجائے گا۔

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دی گئی۔

یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کےنمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانےکےحوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے،
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان آج دوپہر2بجے کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہائی کرائی گئی، جس کے بعد وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔

مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کےچیئرمین نے کی۔