پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی

  • February 11, 2021, 3:45 pm
  • Political News
  • 132 Views

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارش کامیاب بنانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں اتفاق طے پایا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔مولانا فضل الرحمن کا کہا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والے کے لیے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔
مولانا فضل الرحمن نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماوں نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ لانگ مارچ بھرپور طریقہ سے کرنے پر بھی دونوں رہنماوَں میں اتفاق پایا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔