حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان

  • February 11, 2021, 11:22 am
  • Political News
  • 108 Views

لاڑکانہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد جائیں گے لہذا سب تیار رہیں۔


ہم نیوز کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے اور تمام معاملات بگڑ چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج غریب سے اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ان حالات میں پوری قوم کے لیے امید کی کرن بننا چاہتی ہے جب کہ حکمران مدارس کے گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے مدارس کے مقابلے میں وفاقی نصاب متعارف کرا دیا ہے۔


ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اکابرین نےمدارس کی بنیاد ایسی رکھی تھی کہ یہ حکمرانوں کے پیسوں سے نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دینی مدارس کے علما بھی سرکاری ملازمت حاصل کریں۔