آپ جیسا بیوقوف شخص بھارتی فوج کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا
- February 11, 2021, 11:20 am
- Science & Technology News
- 147 Views
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فوج کے (ر)میجر جنرل کو چپ کرا دیا۔اپنی ٹویٹس سے فواد چودھری کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے بھارتی فوجی افسر کا اکائونٹ میجر جنرل (ر)ہرش ککڑ کے نام سے ٹویٹر پر موجود ہے۔
ہرش ککڑ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو ٹیگ کرکے ان سے منسوب ایسی ٹویٹس شیئر کیں جو ان کی تھیں ہی نہیں بلکہ انہیںایڈیٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی فوجی افسر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے لگی لپٹی بغیر انہیںخوب بے عزت کیا اور لکھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ جیسا بیوقوف شخص بھارتی فوج کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا ۔فواد چودھری نے بھارتی فوجی افسر کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی معلومات کو درست کریں۔ اگر وہ چاہیں تو میں پاکستانی نوجوانوں سے درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ بھارتی جنرلز کو جعلی میڈیا بارے کوئی بنیادی کورس کرا دیں۔