طالبعلموں کی پریشانی میں اضافہ ،نویں دسویں کے امتحانات مشکل ترین ہوں گے

  • February 11, 2021, 11:20 am
  • Education News
  • 445 Views

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور سب سے زیادہ اسکولوں کو بند کیا گیااور آن لائن کلاسز جاری رہی تھیں۔اب چونکہ اسکول کھول دیے گئے ہیں اور امتحانات کا شیڈول بھی تقریباً جاری کر دیا گیاہے تو پتا چلا ہے کہ امتحانات میں سوالات صرف آن لائن پڑھائے گئے سلیبس میں سے ہی نہیں آئیں گے بلکہ مکمل سلیبس میں سے آئیں گے۔
نہم و دہم جماعت کے طلبا ہوجائیں ہوشیار، سالانہ پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے۔لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچہ جات میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ویب سائٹ پرپرچہ جات کے نمونے اَپ لوڈ کر دیئے ہیں۔
لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین او رطلبہ و طالبات سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔دوسری جانب یکم اگست سے پرائمری سکولوں میں یکساں قومی نصاب پڑھانے کیلئے تاحال اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت شروع نہیں کی جاسکی۔ جس کی وجہ سے سکولوں میں زیر تعلیم 35 لاکھ سے زائد طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اساتذہ دس ماہ سے گھروں پر تھے، تاہم چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت دی جانی چاہیے تھی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ قومی یکساں نصاب پر اساتذہ کی تربیت کا آغاز جلد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں سی ای اوز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ بعدازاں دیگر اساتذہ کی تربیت بھی مکمل کی جائے گی۔مگر امتحانات سے متعلق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو کچھ آن لائن پڑھایا گیا اس سے اگر ہٹ کر سوالات امتحانی پرچوں میں آتے ہیں تو طلبا کا کیا بنے گا؟