اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

  • February 10, 2021, 11:08 am
  • National News
  • 165 Views



کراچی: بعض بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں جبکہ بیلنس معلوم کرنے پر بھی صارفین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

بعض بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں،اس ضمن میں صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی ہے،تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں، بینک جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے، بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں، بشرطیکہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔