کشمیر ہمار اشہ رگ ہے، بھارت بربریت ترک کر ے، ثناء زہری
- February 5, 2021, 11:53 am
- National News
- 159 Views
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے بھارتی ظلم و بربریت کے سامنے کشمیری جدوجہد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ظلم چاہئے جتنا بھی طاقتور ہو حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا۔کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اور بلخصوص بلوچستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری جہد آج پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ کشمیر کی آزادی حرف آخر ہے اور بھارت کو اپنے ناپاک قدم کشمیر سے نکالنے ہونگے کشمیری مائوں بہنوں اور جوانوں نے اپنی جدوجہد سے بھارت کا ناپاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اس بات کی گواہ بن چکی ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بھارت کی ہٹ دھرمی سرکشی کے سوا اور کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کے کرب کو محسوس کرتے رہے ہیں اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔