پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: سیٹ بابر اعظم اور فواد عالم جلد ہی آؤٹ ہو گئے

  • February 5, 2021, 11:42 am
  • Sports News
  • 156 Views

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

بابر اعظم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے 77 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے، فواد عالم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد باووما کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم اور فواد عالم کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔

فہیم اشرف 15 اور محمد رضوان 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور قومی ٹیم کے ابتدائی تین بلے باز صرف 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔