افغان صوبے قندوز میں طالبان کا سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار ہلاک

  • February 5, 2021, 11:42 am
  • World News
  • 206 Views

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 16 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپاء اختر میں سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ پر حملہ کیا۔

قندوز کی صوبائی کونسل کے ممبر ربانی ربانی نے طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔

طالبان کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔