سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں
- February 4, 2021, 9:45 pm
- National News
- 243 Views
سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کی پہلی عام تعطیل سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 3 تعطیلات کی خوشخبری لائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے کل 5 فروری بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 6 اور 7 فروری کو ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
یوں سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 عام تعطیلات مل گئی ہیں۔
ان 3 ایام میں وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار ، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک ،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ کل بروز جمعہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کل ملک میں کشمیری شہداء کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ۔