کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہی ایک حل نظر آرہا ہے: جام کمال

  • February 3, 2021, 12:45 pm
  • COVID-19
  • 220 Views

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین ہی ایک حل نظر آرہا ہے۔

بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی ، انسداد کورونا ویکسینیشن کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلی جام کمال شریک ہوئے۔

کورونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آفتاب کو لگائی گئی جبکہ دوسری ویکسین ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کو لگائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آج سے کورونا سےبچاؤ کےلیے ایمونیائیزیشن کا سلسلہ شروع ہوا ہے، کورونا کی ویکسین کی کھیپ چین کی جانب سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو بتدریج آگے بڑھائیں گے، بلوچستان میں 8ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں۔