بلوچستان کو پاکستان کے بڑے صوبوں کے برابر لانے کی کوشش کرینگے ، قادر بلوچ

  • February 2, 2021, 2:28 pm
  • National News
  • 241 Views

خاران (انفارمیشن ڈیسک)سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ورکرز، کولیگ و سیاسی ہمراہ مایوس نہ ہوں بہت جلد بلوچستان کے فرد فرد کی اجتماعی مفادات اور روشن مستقبل کے لیے ایک ایسی جمہوری پارٹی کا حصہ بنیں گے جس سے بلوچستان کو پاکستان کے بڑے صوبوں کے برابر لانے کی کوشش کر کے بلوچستان کے فرد فرد کو بنیادی حق و حقوق دلا سکیں۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موجودہ سیٹ اپ سے یہ نہیں لگتا یہ ملک کو سہی ٹریک پے لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ نوجوان بے روزگاری سے تنگ، عوام مہنگائی سے تنگ، مگر پھر بھی موجودہ وفاقی سسٹم کسی بھی طرح ملکی مسائل کو لے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔