سال 2019 میں سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والوں کیلئے اہم خبر
- February 2, 2021, 1:08 pm
- Education News
- 277 Views
کراچی : سی ایس ایس امتحانات 2019 کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سی ایس ایس امتحانات 2019 کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا اگرپیپرلیک ہوا تودوبارہ امتحانات کیوں نہیں کرائے، چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپناجواب جمع کرائیں۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فروری 2019 کےسی ایس ایس امتحانات شفاف نہیں تھے، پیپر لیک ہونے کی ایف آئی آر درج ہوئی، ایف آئی اے نے تحقیقات میں تسلیم کیاکہ پیپر لیک ہوا اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کےملازمین بھی گرفتار ہوئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی ایس ایس 2019 امتحانات کو کالعدم قرار دیا جائے ، جس پر عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
خیال رہے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2019 کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2.56 فیصد رہی۔