جام کمال کا مسافر کوچ اُلٹنے سے اموات پر اظہارِ افسوس
- February 2, 2021, 12:21 pm
- National News
- 162 Views
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اوتھل کے قریب مسافر کوچ الٹنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثےکے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اُنہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی، حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔