ہر گھرانے کو سالانہ دس لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے

  • February 1, 2021, 11:26 am
  • National News
  • 313 Views

حکومت نے ہر گھرانے کو سالانہ دس لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ جنوبی اضلاع کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ پلس آج دے رہے ہیں جبکہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیتلھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ صوبہ میں 65 لاکھ گھرانوں کے 4 کروڑ افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔
ہر فیملی 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکتی ہے۔ سہولت خیبرپختونخوا کے تمام رہائشیوں کو شناختی کارڈ پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد گزشتہ سال اکتوبر سے شروع کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں سوات چترال اور ملاکنڈ کی آبادی کو شامل کیا گیا۔ نومبر، دسمبر 2020 میں دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔ گزشتہ ماہ پشاور، مردان سمیت دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔