مولانا طارق جمیل نے پوتی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شئیر کر دیں

  • January 29, 2021, 2:49 pm
  • Featured
  • 641 Views

مولانا طارق جمیل نے پوتی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شئیر کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی پوتی کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔مولانا طارق جمیل گذشتہ دونوں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ کمزور بھی ہو گئے تھے۔کوونا وائرس سے صحت یابی کے بعد مولانا طارق جمیل نے عوام الناس کے لیے کورونا کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
مولانا طارق جمیل کورونا کے باعث شدید کمزور ہو گئے تھے اور نقاہت کے باعث ان کے لیے بولنا بھی مشکل ہو رہا تھا ۔تاہم حالیہ تصاویر میں مولانا طارق جمیل صحتمند نظر آ رہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے انہیں خوش و خرم دیکھ کر خوشی سے باغ باغ ہو گئے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کیں،جن میں وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں اور تصاویر میں اپنی پوتی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے ،مسکرا رہے ہیں،



تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا محبت کہلاتی ہے۔انہوں یہ بھی لکھا کہ ان تصویروں میں ان کے ساتھ ان کی پوتی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خوبصورت تصاویر کو 17 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں اور دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مولانا طارق جمیل اور ان کی پوتی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

xx