فورسز کی کارروائیوں سے شرپسند بوکھلا گئے ہیں ،بشری رند
- January 29, 2021, 12:16 pm
- National News
- 151 Views
کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے خضدار میں سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پر امن ماحول اور حالات کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں سے شر پسند عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر صوبے میں اپنی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس اور پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جیسے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔اور صوبے کے پر امن ماحول اور حالات کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز دہشت گردوں اور شدت پسند عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے تیار ہیں۔عوام کے تعاون اور فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ایسے اقدامات سے شرپسند عناصر صوبے میں خوف اورانتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جیسے ہرمعاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔