بلوچستان،18عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے 23سے زائد علاقے الاٹ

  • January 29, 2021, 12:12 pm
  • Featured
  • 351 Views

کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان میں تلور کے شکار کے رواں سیزن کیلئے بلوچستان میں 18غیرملکی مہمانوں کوعلاقے الاٹ کردیئے گئے، مہمانوں میں متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اوربحرین کے شہزادوں سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں،محکمہ وائلڈلائف ذرائع کے مطابق تلور کے شکار کیلئے بلوچستان کے16اضلاع میں 23 سے زائد مختلف علاقے الاٹ کئے گئیہیں، الاٹ کئے گئے علاقوں میں کوئٹہ کے نواحی علاقے پنجبائی،نوکنڈی،دالبندین،پنجگور،خاران،گوادر، واشک خضدار،لسبیلہ،نوشکی،آواران،نصیرآباد،جعفرآباد،کچھی سمیت مختلف اضلاع بھی شامل ہیں۔ تین مختلف اضلاع میں عرب شہزادے شکار کے بعد واپس جاچکے ہیں، سعودی عرب سے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان گذشتہ روز دالبندین پہنچے تھے، گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر تبوک کا دالبندین میں استقبال کیاتھا۔ تلور کے شکار کیلئے آنیوالے کسی غیرملکی کی جانب سے مختص فیس تاحال جمع نہیں کرائی گئی، تلور کے شکار کیلئے وائلڈلائف ایکٹ کے تحت ایک لاکھ ڈالر بطور فیس مقررکی گئی ہے،ایک لاکھ ڈالر فیس پر ایک شکاری کومجموعی طورپر100تلور کے شکار کی اجازت ہوتی ہے، تلور کے شکار کیلئے استعمال ہونیوالے شاہین کیلئے ایک ہزار ڈالربطور فیس مقرر کی گئی ہے، تلور کے شکار کی فیس صوبائی محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے اکاونٹ میں جمع کراناہوتی ہے،