لاہور:رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

  • January 28, 2021, 12:09 pm
  • National News
  • 104 Views

لاہور:جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ لاہور میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج منصورہ میں اداکی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق گزشتہ رات حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، حافظ سلمان بٹ، رکن قومی اسمبلی،امیر جماعت اسلامی لاہور، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ اور جامعہ پنجاب لاہور میں اسٹوڈنٹس کونسل کے صدر بھی رہے۔

اس کے علاوہ مرحوم نے پاکستان ریلوے کی پریم یونین کےکُل پاکستان ریفرنڈم میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ بعدجمعہ دو بجےمنصورہ میں اداکی جائےگی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سلمان بٹ جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ اور جماعت کے حقیقی مرکزی قائد تھے، وہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانےکیلئےجدوجہد کرتے رہے، حافظ سلمان بٹ کا خلا پر نہیں ہوسکتا، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔