عمران خان نے اپنے وعدے پورے کیے
- January 28, 2021, 12:08 pm
- National News
- 108 Views
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو وعدے کیے پورے کیے، ایک ایک کرکے خرابیوں کو دور کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان احتساب بھی کرے گا اور این آر او بھی نہیں دے گا، ہمارے کسی وزیر کے اوپر کرپشن کا الزام نہیں ہے، عمران خان نے ہمیشہ ماحول دوست پالیسی کی بات کی، ماحول کا صاف ہونا اور بچوں کی اچھی غذا بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے آلودہ ہوا لاہور، پھتر کراچی اور ساہیوال میں ہے، کول پلانٹس شہروں میں آلودہ ہوا کا باعث بن رہے ہیں، مضر صحت ہونے پر پوری دنیا میں کوئلہ پلانٹس بند کیے جارہے ہیں، اس پلانٹ کو سندھ کی بندرگاہ کے قریب لگانا چاہیے تھا، عمران خان نے ساہیوال کیلئے 18ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا ہے۔
شہبازگل نے مزید کہا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ لارہے ہیں، گندے نالوں کا تدارک کیا جائے گا، عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لائے، ایک طرف عمران خان کی ٹیم میں پڑھے لکھے لوگ نظر آئیں گے۔