اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس مہنگی کردی

  • January 28, 2021, 12:01 pm
  • Business News
  • 97 Views

اسلام آباد: اوگرا نے سوئی سدرن کے صارفین کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے تاہم قیمت میں اضافے کا اطلاق پیٹرولیم ڈویژن سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کے لیے دی گئی۔
دریں اثنا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔