پاکستان میںاگلے ہفتےسےویکسینیشن شروع کرنیکا اعلان،طبی عملہ پہلی ترجیح ہونگے
- January 27, 2021, 12:42 pm
- COVID-19
- 106 Views
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 600 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں سیکڑوں ویکسینیشن مراکز کوویڈ ویکسین لگائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکشاپ سے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے کیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہو چکے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین نے پاکستان کو ویکسین کی5 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے