رات10بجےچاندخانہ کعبہ کےعين اوپرہوگا
- January 27, 2021, 12:33 pm
- Featured
- 144 Views
آج رات دس بج کر 16منٹ پر چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا
چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
مکہ معظمہ(ویب ڈیسک )ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جمعرات کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ نظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر جب کہ پاکستان میں جمعہ کی رات 12بج کر 16منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مارچ 2020 میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔جمعرات 28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔ رواں برس 2021 میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا