گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کی سیر کا معاملہ، گورنر سندھ نے وضاحت جاری کردی
- January 27, 2021, 12:25 pm
- National News
- 167 Views
گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کی سیر کی وائرل ویڈیو پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کو گھمائے جانے کی ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے، بتایا جارہا ہے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتوں کو گھمایا گیا جارہا ہے ، اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اور اہلیہ موجود تھیں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے تھے اس کی حکومت بے انتہا الزامات کی زد میں ہے ۔ویڈیو جاری کر کے انتہائی غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر شیئر کرنا بری حرکت تھی۔وہ بار بار گاڑی کے برابر اپنی گاڑی لاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔
یہ ایک انتہائی نازیبا حرکت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کے آگے پولیس موبائل سکیورٹی کے تحت تھی ،جس کو کتے کا پروٹوکول کہا جارہا ہے وہ میری فیملی کی سکیورٹی تھی ۔
واضح رہے کہ آج گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کولے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کو سندھ کےصوبائی وزیر نے فلمبند کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ویڈیو کے ساتھ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے لکھا تھا کہ ’’ پی ٹی آئی کے پالتو جانوروں میں سے ایک کا وی آئی پی پروٹوکول
VIP movement for one of the pets of PTI