ایف آئی اے میں بھرتی 2 خواتین افسر گرفتار
- January 27, 2021, 11:33 am
- National News
- 175 Views
وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں بھرتی ہونے والی 2 خواتین افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق ایف آئی اے میں بھرتی ہونے والی 2 خواتین سمیت 3 سب انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے درج کیا اور تینوں سب انسپکٹرز گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سب انسپکٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے بھرتی ہونے کے لیے محکمانہ مدد حاصل کی جب کہ 2دیگر مقدمات بھی درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے ایک کارروائی میں جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے شہری سے انٹیلیجنس بیورو میں بھرتی کے نام پر 15 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم کے قبضے سے رقم، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کیا گیا ہے۔