ایسی دھوم دھام سے شادی کروں گی کہ دنیا دیکھے گی کہ باجوہ سے رشتہ داری کی ہے
- January 25, 2021, 4:48 pm
- Entertainment News
- 209 Views
شادی کو یادگار بنانا ہر ایک خواہش ہوتی ہے پھر چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی جس میں خاتون نے شادی اور شادی پر کیے جانے والے اخراجات سے متعلق اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔ اس ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کے حوالے سے آج دوبارہ بات کروں گی۔
خاتون نے کہا کہ بہت سارے جاہلوں کے لیے میرا یہ پیغام ہے، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک عورت سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی بات کر رہی ہے۔ آپ لوگ کس صدی میں رہ رہے ہیں؟ ہر انسان اپنی مطالبات اور ضروریات کے مطابق بات کرتا ہے۔ اگر میں سماجی پلیٹ فارم پر کچھ کہہ رہی ہوں تو میں اس حوالے سے کافی پُر اعتماد ہوں۔
مجھے بے حد فخر ہے اُس پر جو کچھ بھی میں نے کیا۔
خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ اگر کسی کو میرے بولنے یا کچھ کہنے ، کرنے سے مسئلہ ہے تو وہ اسکول جا سکتا ہے۔ میری زندگی صرف میری ہے اور مجھے اپنے مسائل اور خوشیوں کا خود انتخاب کرنا ہے۔ خاتون نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ رہی بات شادی کی تو شادی تو میں ایسی شان سے کروں گی کہ اپنے شریکے میں میں بھی دکھا دوں گی کہ شادی آخر ہوتی کیا ہے۔
خاتون نے کہا کہ میری شادی پر ہیلی کاپٹر سے آسمان سے زمین پر امریکی ڈالرز ایسے برسیں گے کہ زمین نظر نہیں آئے گی۔ ہر طرف ڈالرز ہی ڈالرز ہوں گے۔ میں امریکی ڈالرز سے زمین کالی کر دوں گی۔ خاتون نے کہا کہ اگر میری نندیں غیر شادی شدہ ہوں گی تو اُن کی شادی کا سارا فرض میرے ذمہ ہو گا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں ایسی شان سے شادی کروں گی کہ دیکھنے والے بھی بتائیں گے کہ باجوہ سےرشتہ داری ہے۔ خاتون کی یہ ٹویٹر پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں