ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

  • January 24, 2021, 11:48 pm
  • National News
  • 186 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔

یہ بات وزیراعلیٰ نے لسبیلہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوام کیلئے ہی بروئے کار لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے بیلہ بائی پاس سٹی روڈ کے منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ سیکرٹری روڈز نے وزیراعلیٰ کو منصوبے سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی تعمیر بیلہ بائی پاس روڈ 4.29 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔