کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

  • January 24, 2021, 11:46 pm
  • National News
  • 89 Views

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کسی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پلان، وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے، اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کررہے ہیں، کس مائی کے لعل کی جرآت ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، آپ تاعمر قید اور ناایلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں کو کوئی فائدہ نہیں ، اگر موجودہ حکومت کو ہٹانا ہے تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانی پڑے گی۔ اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کے پاس اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کے لئے درکار ارکان ہیں تو تحریک لے آئیں۔