شہر قائد میں سردی بڑھنے اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی

  • January 24, 2021, 11:45 pm
  • Weather News
  • 176 Views

کراچی: شہر کا کم از کم درجہ حرارت دوبارہ گرگیا، اتوار کو کم سے کم پارہ 8.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوئی، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں ایک روز کے لیے مجموعی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کم سے کم پارہ 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27.4 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

صبح کے وقت دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی، نمی کا تناسب صبح 48 جبکہ شام کو 5 فیصد ریکارڈ ہوا۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق مغربی سلسلے کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ ریکارڈ ہوسکتاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، پیر کو مطلع سرد اور خشک رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔