حیدر آباد میں باپ کی 4 بیٹیوں سے زیادتی کا انکشاف
- January 12, 2021, 9:45 pm
- Breaking News
- 432 Views
حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں باپ کی چار بیٹیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔حسنا نامی لڑکی کے والد اسماعیل رند کو مبینہ زیادتی کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔بتایا گیا ہے اس علاقے میں مبینہ طور پر باپ نے اپنی چار بیٹیوں سے زیادتی کی ہے۔
صوبائی وزیر نسواں سیدہ شہلا رضا نے حیدرآباد کی رہائشی چار بہنوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا۔شہلا رضا کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حسنا رند سمیت چار بہنیں بازیاب کرا لی ہیں۔ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے پولیس کو باپ کے خلاف شکایت درج کروائی۔
پولیس نے حسنا رند کی درخواست پر باپ کو حراست میں لے لیا۔
لڑکی کے مطابق باپ بیٹیوں سے جنسی زیادتی کرتا تھا۔ایس ایس پی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ باپ اسماعیل رند کو حراست میں لے کر میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔یہ کارروائی حسنا رند کی تحریری درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام پہلوؤں کا قانونی طریقے سے جائزہ لیا جائے گا۔ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سوتیلے نانا نے اپنی 2 سالہ نواسی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔کلثوم نامی خاتون کی طرف سے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی 2 سالہ بچی کو قریبی عزیز کے گھر چھوڑ کرکسی کام کے سلسلہ میں باہر گئی لیکن جب وہ واپس آئی اور بچی کو لینے پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ بچی کے سوتیلے نانا نے بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ بتایا گیا کہ متاثرہ بچی کی ماں کی طرف سے درخواست ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور بعد ازاں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو وہاڑی کے علاقہ میلسی سےگرفتار کرلیا گیا۔