سرد مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

  • September 25, 2020, 11:26 am
  • Weather News
  • 193 Views

سرد مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، 26 ستمبر کے بعد بارشیں ہوں گی موسم سرد ہو جائے گا، ماہرین موسمیات کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے والا ہے۔ 26 ستمبر کو مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد بارشیں شروع ہوں گی۔
گلگلت، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ مغربی ہواوں کی وجہ سے شمالی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ کئی روز تک پاکستان میں موجود رہے گا۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔
جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔

موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔ ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ لا لینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے کی وجہ سے موسم سرما کے دوران سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔ لا لینہ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاو کی وجہ سے نمودار ہونے والا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند برس بعد نمودار ہوتا ہے، اس موسمی پیٹرن کی وجہ سے ہی موسم سرما کے دوران برفباری اور بارشوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں سردی کی شدت گزشتہ کچھ برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی تھی۔