ایف آئی اے سائبر کرائم نے ریگل پلازہ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا

  • September 23, 2020, 2:08 pm
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم نے ریگل پلازہ سے چائلڈ پورنوگرافی کے ذریعےبلیک میل کرنے والے کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی کو کوئٹہ کے رہائشی نے درخواست دی تھی کہ ایک شخص بچیوں کی نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میل کر رہا ہے جس پر ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ارسلان کو بلیک میلر کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ریگل پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلر علائو الدین کو گرفتار کر کے کمپیوٹر ٗ موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔