تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق بلوچستان حکومت کی حکمت عملی تبدیل

  • September 23, 2020, 2:02 pm
  • National News
  • 146 Views

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق پالیسی تبدیل کرلی جس کے تحت اب اسکولز اور کالجز دوبارہ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پلوچستان میں اسکول اور کالجز دوبارہ بند نہیں ہوں گے،کرونا کیسز سامنے آنے پر ادارہ بند کرنے کے بجائے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کیا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیاں بحال رہیں گی۔

کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بند تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

وفاقی حکومت کے ہدایات کے تحت بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے۔جبکہ 30 ستمبر سے پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے، وزارت تعلیم نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔