ملک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں

  • September 23, 2020, 1:58 pm
  • COVID-19
  • 168 Views

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند کیے ہیں۔شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسکولوں کی انسپکشن کی گئی۔سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے 23ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کیلئے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا ، 30ستمبر کو پرائمری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی،سندھ کے علاوہ کے پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوسرے مرحلے کے تحت تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث 6ماہ تعلیمی ادارے بند رہے، لیکن اب کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ صوبوں کی مشاورت کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ ایک ہفتے سے ایس اوپیز پر عمل اور کورونا پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔کئی سکول اس لیے بند کیے کہ وہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا۔
سی طرح 30 ستمبر کو پرائمری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آج وفاقی اور صوبائی وزراء کی میٹنگ ہوئی، جس میں کورونا کیسز، پھیلاؤ کا جائزہ لیا۔ تمام صوبوں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کردی جائیں گی۔سندھ نے فیصلہ کیا کہ وہ ابھی دوسرے مرحلے میں سکول نہیں کھولیں گے، بلکہ ایک ہفتہ مزید نظرثانی کرنا چاہتے ہیں۔