کورونا مزید 4 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 6 ہزار 886 شہری متاثر

  • September 22, 2020, 3:25 pm
  • COVID-19
  • 190 Views

کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 487، سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 387، بلوچستان میں 14 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 513، اسلام آباد میں 16 ہزار 207 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 32 لاکھ 30 ہزار 472 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 155 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 570 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 227، سندھ میں 2 ہزار 463، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 82 اور آزاد کشمیر میں 69 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔