بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،عاصم سلیم باجوہ

  • September 22, 2020, 3:23 pm
  • Business News
  • 146 Views

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 بارڈر مارکیٹس میں سے 3 کو پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کر لیا گیا،بلوچستان میں مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،خیبرپختونخوامیں شہیدآنودان میں بارڈرمارکیٹ کھولی جائی گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،بارڈر مارکیٹس کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام،پڑوسیوں سے تجارت بڑھےگی۔



یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔