لڑکی کو بلیک میل کرنے والا فیس بک کی مدد سے گرفتار

  • September 18, 2020, 10:38 pm
  • Science & Technology News
  • 209 Views

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے،بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان اقبال لڑکی غیراخلاقی تصاویر فارورڈ کر رہا تھا، ملزم لڑکی کی تصاویراس کےاہلخانہ اوردوستوں کوبھیج رہاتھا۔

ایف آئی اےسائبر کرائم نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ سےمدد لے کر ملزم کو ٹریس کیا گیا اور گرفتار کر کے موبائل فون ضبط کر کے ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔