خاتون کے ہاتھوں ’نامرد‘ بننے والا شخص دورانِ علاج اسپتال سے فرار ہو گیا

  • September 18, 2020, 10:35 pm
  • National News
  • 216 Views

خاتون کے ہاتھوں جنسی صفات سے محروم ہونے والا شخص علاج کے دوران ہی اسپتال سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں انتہائی تشویشناک واقعہ پیش آیا جس میں محبوبہ نے اپنے محبوب کے جنسی اعضاء ہی کاٹ ڈالے ۔ خاتون نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا کہہ کر بہانے سے محنت کش اقبال کو اپنے گھر میں بلایا اور پھر موقع ملتے ہی اس کے جسم کے نازک اعضاء کاٹ کر اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مردانہ صفات سے محروم کر دیا۔
اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹگیشن انچارج واجد کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین 18 سال سے ناجائر تعلقات تھے۔دونوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔دونوں کے درمیان تعلقات رہے لیکن ایک وقت آیا جب مرد نے خاتون کو پیسوں کے لیےبلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
اس نے خاتون کی تصاویر دیگر اہلخانہ کو بھیج دیں۔خاتون کے اندر شدید غم و غصہ پایا گیا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

ایک دن خاتون نے اسے فون کر کے گھر بلایا اور یہ اقدام اٹھا لیا۔اگرچہ متاثرہ شخص خاتون کے پیچھے ہی لاہور آیا تھا،یہاں محنت مزدوری کرتا تھا لیکن جب خاتون کو لگا کہ یہ بات بہت دور تک جائے گی تو اس نے یہ خوفناک کام کرنے کا فیصلہ کیا۔خاتون نے اس کام کے لیے ایک بلیڈ خریدا،اور اسے لکڑی کے ساتھ تیارکیا۔جس کے بعد اپنے دوست کو گھر بلایا اور جنسی صفات سے محروم کر دیا۔
انویسٹگیشن انچارج کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی،ہم روٹین کی پٹرولنگ پر تھے جب دیکھا کہ وہاں پر لوگ جمع ہیں تو ہم بھی گئے۔دیکھا تو یہ شخص خون میں لت پٹ پڑا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمل بھی اقدامِ قتل تصور کیا جائے گا۔تاہم میڈیکل میں واضح ہو گا کہ اس میں کون سی دفعہ لگنی ہے۔انویسٹگیشن انچارج واجد کا مزید کہنا ہے کہ جب ہم متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ کرنے اسپتال پہنچے تو وہ یہاں سے فرار ہو گیا۔ڈاکٹرز سے معلوم کیا تو انہیں بھی اس متعلق کچھ علم نہیں تھا۔وہ علاج کے دوران اپنی خفت چھپانے کے لیے اسپتال سے بھاگ