سندھ حکومت نے تمام اسکولز بندکرنے کا عندیہ دے دیا

  • September 18, 2020, 10:25 pm
  • COVID-19
  • 133 Views

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہناہے، سندھ بھرمیں 50 فیصد اسکولز میں 100 فیصد ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، 14 ہزار اساتذہ کے کروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2.4 فیصد مثبت آئے ہیں جس کی بنیادی وجہ کہ کرونا کے ایس او پیزپر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 8 اسکولوں کو شوکاز بھی جاری کیے گئے ہیں ،آئندہ ہفتے اسکولز کی صورت حال کو دیکھا جائے گا، جس کے بعد اسکولز کھولنے کے بارے میں بتایا جائے گا، مزید براں انکا کہنا تھا کہ اب مڈل کلاسز 21 ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی۔
یہ مرحلہ 28 ستمبر تک موخرکیا جارہا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیں گےاور پھر فیصلہ کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں 21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کی جانا تھیں تاہم اب اس عمل کو موخر کردیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرائے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے 89 نتائج مثبت آئے ہیں، جس کی وجہ سے 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی کے 88 اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ادارے کھلنے سے پہلے13 ہزار پانچ سو اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹ کیے گئے ،مزید گیارہ ہزار اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا بھی کہنا ہے کہ 2.4 فیصد افراد میں کورونا کی تصدیق تشویش ناک ہے۔ مزید ٹیسٹ نتائج سامنے آنے پر اسکولوں کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام اسکولز کو بند کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
واضحرہے کہ اس ضمن میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ 307 نئے کیسز میں سے 163 کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں ضلع شرقی 58، ضلع جنوبی 52، ضلع کورنگی 22، ضلع وسطی 18، ضلع ملیر 8 اور ضلع غربی 5 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامشورو میں 28، مٹیاری 18، خیرپور 14، دادو 10، حیدرآباد 9، لاڑکانہ4، قمبر، سکھر اور سجاول میں 3۔3، میرپورخاص ، ٹنڈو محمد خان اور شہید بینظیر آباد میں 2۔2 ، نوشہروفیروز، کشمور، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں سے ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل کریں۔