امریکی پابندیاں،مشکل وقت میں کسی دوست ملک نے ساتھ نہیں دیا،ایران

  • September 6, 2020, 3:31 pm
  • World News
  • 249 Views

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کی مخالفت نہ کرنے پر کئی ملکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے دوست ممالک کو یکطرفہ امریکی اقدامات اور پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے تھی، امریکا کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونا کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال میں پابندیاں ختم کر دینی چاہییں تھیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں امریکی پابندیوں کی مخالفت نہ کرنے پر کئی ملکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے دوست ممالک کو یکطرفہ امریکی اقدامات اور پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔ روحانی نے مزید کہا کہ امریکا کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونا کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال میں پابندیاں ختم کر دینی چاہییں تھیں۔ روحانی کے مطابق اس مشکل وقت میں کسی بھی دوست ملک نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔ واضح رہے کہ امریکا نے جوہری ڈیل سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔